آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ” شیفلڈ شیلڈ ” کے ایک میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سر میں گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے والے نوجوان بلے باز فلپ ہیوز دم توڑ گئے۔سڈنی کے ونسٹ اسپتال میں 2 روز تک زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے والے فلپ ہیوز کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا اور انہیں مصنوعی سانس سے زندہ رکھنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔ کرکٹ آسٹریلیا نےفلپ ہیوز کے موت کو سانحہ قرار دیتے ہوئے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پرچم سرنگوں کرنے کااعلان کیا جبکہ فلپ کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بھی معطل کردیا گیا جو کل کھیلا جائے گا۔دوسری جانب فلپ ہیوز کی موت کی خبر سن کر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں افسوس کا اظہاراورمتاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ کینگروز فاسٹ بولر بریٹ لی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلپ ہیوز کی موت کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، سابق جنوبی افریقیکپتان گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بلے باز کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا اور اس سانحے نے غمزدہ کردیا جس کا اظہار ممکننہیں۔ سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردنے نےبھی افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ پاکستانیسابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے پیغام میںکہا کہ فلپ ہیوز کی موت کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ سابق آسڑیلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ فلپ ہیوز کی موت کی خبرکا یقین نہیں آ رہا، سابق کینگروز فاسٹ بولر گلین میگرا نے کہا کہ فلپ ہیوز کی موت کی خبر افسوسناک ہے۔پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی فلپ ہیوز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں جبکہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا کہنا تھا کہ فلپ ہیوز کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی، جنوبی افریقن کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ فلپ کی موت کی خبر دل دکھا دینے والی ہے اور آج کرکٹ کے لیے بہت برا دن ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھی فلپ ہیوز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کی اور متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایشین ڈان بریڈ مین ظہیرعباس کا ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے کا واقعہ کوئی نیا نہیں لیکن موت کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ فلپ ہیوز کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے اور پوری کرکٹ برادری اس غم میں برابر کی شریک ہے۔واضح رہے کہ 26 سالہ فلپ ہیوز نے 26 ٹیسٹ، 25 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ 2 روز قبل آسٹریلیا کے سڈنی گراؤنڈ میں شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران فاسٹ بولرسین ایبٹ کا باؤنسرسر میں لگنے کے باعث بے ہوش ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں فوریطور پرایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے سر کی 2 سرجریز بھی کی گئیں تاہم ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو تشویشناک قراردیا تھا۔