عکس کتنے اُتر گئے __ مجھ میں
پھر نجانے _ کدھر گئے مجھ میں
یہ جو میں ہوں __ زرا سا باقی
ہوں
وہ جو تم تھے وہ مر گئے مجھ
میں
میرے اندر تھی __ ایسی تاریکی
آ کے آسیب ڈر گئے __ مجھ میں
میں نے چاہا تھا _ زخم بھر جایئں
زخم ہی زخم بھر گئے _ مجھ میں
پہلے اُترا __ میں دل کے دریا
میں
پھر سمندر اُتر گئے ___ مجھ
میں
کیسا خاکہ بنا دیا ___ مجھ کو
کون سا رنگ بھر گئے _ مجھ میں
میں وہ پل تھا __ جو کھا گیا
صدیاں
سب زمانے گزر گئے __ مجھ میں
بن کے خورشید ___ سامنے آئے
اور پھر _ رات کر گئے مجھ میں
(جون ایلیاء)